
ایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہوا
ان سے بچھڑئے ہوئے اک زمانہ ہوا
ہم نے تو راز میں یہ محبت رکھی
جانے کیسے شہر میں فسانہ ہوا
لفظ گھستے گئے خوشبو بڑھتی گئے
خط جتنا بھی زیادہ پرانہ ہوا
ایک وہ تھے کہ ان سے وفا نہ ہوئی
ایک ہم تھے کہ ہم سے کہا نہ گیا
سیکھنے کو ساگر سبق مل گیا
پیار کرنا تو بس اک بہانہ ہوا

شاعر ۔ شکیل ساگر