کھاریاں (جی پی آئی) گورنر پنجاب سلمان کا قتل قابل مذمت اور قابل افسوس واقعہ ہے ، اس کی جنتی مذمت کی جائے کم ہے، ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار راجہ مسعود ، راجہ عرفان احمد نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اسے واقعات پیپلز پارٹی کو کمزور نہیں کر سکتے ، ہمارے حوصلے ایسے واقعات سے کم نہیں ہو سکتے ، ہم اس قتل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مظاہرہ کرتے ہیں اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔