
تاجروں اور صنعتکاروں نے گورنر ہاوس میں وزیر اعظم سے ملنے سے انکار کر دیا، ملاقات کا وقت دوبجے تھا وزیر اعظم چار بجے تک نہیں آئے۔
صنعتکاروں سے ملاقات میں کراچی کی امن و امان کی صورتحال اور بھتہ کے حوالے سے تاجر برادری کے مسائل پر بات ہونی تھی لیکن دو گھنٹے کی تاخیر کے باوجود وزیراعظم گورنر ہاوس نہیں پہنچے جس پر تاجروں اور صنعتکاروں نے وزیر اعظم سے ملنے سے انکار کر دیا ہے۔