کراچی اور بلوچستان میں زلزلہ، شدت پانچ اشاریہ سات ریکارڈ کی گئی
کراچی کے مختلف علاقوں اور بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئیے گئے ہیں جبکہ ریکٹر اسکیل پر شدت پانچ اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے سے بلوچستان کے علاقے خضدار میں کچے مکانات گر گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز بلوچستان کے علاقے خاران میں تھا۔