
مقامی ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو گرام قیمت اٹھہتر روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جنرل سیکریٹری کراچی ریٹیل گروسرز گروپ فرید قریشی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلوگرام دو روپے بڑھ کر اٹھہتر روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں اضافے کی وجہ شہر میں بدامنی کے باعث شوگر ملز سے اس کی سپلائی میں کمی ہے۔