منیلہ : فلپائن میں طوفانی بارشوں اور اس
نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ نے تباہی مچادی جس میں دس افراد ہلاک اور پانچ لاپتہ ہوگئے۔
وسطی فلپائن میں شدید بارشوں کیباعث زندگی مفلوج ہوکررہ گئی۔درجنوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔صوبے البے کیبعض علاقوں کی گلیاں نہروں کا منظر پیش کرنے لگیں۔متعدد درخت گرگئے۔جبکہ مواصلات کا نظام بھی متاثر ہوا۔متاثرہ علاقوں میں ٹریفک کی روانی معطل ہے۔