
برازیل میں خواتین اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر آگئیں۔ان کا مطالبہ ہے کہ خواتین پر تشدد بنداور سیاست میں ان کے لئے مزید مواقع فراہم کیے جائیں۔برازیل کے دارالحکومت برازیلیہ میں ستر ہزار سے زائد خواتین اپنے حقوق کے لئے روایتی لباس میں سڑکوں پر آگئیں۔انہوں نے برازیلی کانگریس کے باہر دھرنا بھی دیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ خواتین کو تعلیم،صحت، سیاست میں مزید مواقع دیئے جائیں۔