
بالی ووڈ اسٹار ایشوریا رائے نے امریکی میگزین کے لئے فوٹو شوٹ کرانے سے انکار کر دیا۔ ممبئی فلم نگری کے زرائع کا کہنا ہے کہ ایش سے ایک بڑے امریکی میگزین نے رابطہ کیا تھا تاکہ ان کی نئی تصاویر چھاپی جا سکیں، تاہم ایشوریا رائے نے انکار کر دیا۔ ایش کا کہنا تھا کہ وہ ماں بننے والی ہیں اور ایسی حالت میں تصاویر بنانے کی اجازت نہیں دے سکتیں۔ میگزین کی انتظامیہ نے اس صورتحال پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔